English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) said: When Abdullah ibn Ubayy (the hypocrite) died, his son came to the Messenger of Allah (peace be upon him) and said: "Give me your shirt so I may shroud him in it, and pray the funeral prayer for him and seek forgiveness for him." The Prophet (peace be upon him) gave him his shirt and said: "Inform me when it is ready, and I will pray over him." When he was informed, and the Prophet (peace be upon him) was about to pray over him, Umar (may Allah be pleased with him) pulled him back and said: "Has not Allah forbidden you from praying over the hypocrites?" The Prophet (peace be upon him) said: "I have been given a choice. Allah said: 'Whether you seek forgiveness for them or not—even if you seek forgiveness for them seventy times—Allah will never forgive them' (al-Tawbah: 80)." So he prayed over him. Then this verse was revealed: "And never pray over any of them who dies, nor stand at his grave" (al-Tawbah: 84).
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہعبداللہ بن ابی (منافق) جب مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور اس نے کہا کہ آپ مجھے اپنا کرتا دیجئیے اور اس کا جنازہ پڑھیے اور اس کے لیے استغفار کیجئیے پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اپنا کرتا اس کو دے دیا اور فرمایا:”(جب جنازہ تیار ہو جائے تو) مجھے اطلاع دینا میں اس کی نماز پڑھ دوں گا چنانچہ اس نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو اطلاع دی پس جب آپصلی اللہ علیہ وسلمنے چاہا کہ اس کی نماز پڑھیں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پیچھے سے پکڑ لیا اور عرض کی کہ کیا منافقوں پر نماز پڑھنے سے اللہ تعالیٰ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو منع نہیں فرمایا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا مجھے دونوں باتوں کا اختیار دیا گیا ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔:”آپصلی اللہ علیہ وسلمان (منافقوں کے لیے) دعائے مغفرت کریں یا نہ کریں (یہ ان کے حق میں برابر ہے اور) اگر آپ ستر مرتبہ بھی دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ان کو ہرگز ہرگز معاف نہیں کرے گا۔“(سورۃ التوبہ: 80) پس آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کی جنازہ پڑھی تو یہ آیت نازل ہوئی:”جو کوئی منافق مر جائے اس پر کبھی نماز نہ پڑھنا۔“(سورۃ التوبہ: 84)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 645]
