English Translation
Umm al-Ala, an Ansari woman who pledged allegiance to the Prophet (peace be upon him), narrated: When the Muhajirun drew lots (to be hosted by the Ansar), Uthman ibn Maz'un (may Allah be pleased with him) came to our share. We hosted him in our house. Then he fell ill with the sickness from which he died. After he was washed and shrouded, the Messenger of Allah (peace be upon him) came. I said: "May Allah's mercy be upon you, O Abu al-Sa'ib. My testimony for you is that Allah has honored you." The Prophet (peace be upon him) said: "How do you know that Allah has honored him?" I said: "My father be sacrificed for you, O Messenger of Allah! If Allah will not honor him, then who will He honor?" He (peace be upon him) said: "He has certainly died and I hope for good for him, but by Allah, even though I am Allah's Messenger, I do not know what will be done with me." Umm al-Ala said: After that, I never testified to anyone's purity.
Urdu Translation
ام العلاء ایک انصاری خاتون (بیان کرتی ہیں کہ جنہوں)نے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے (اسلام پر) بیعت کی ہے کہ مہاجرین نے (انصار کی تقسیم کے لیے) باہم قرعہ ڈالا تو ہمارے حصے میں سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ آئے تو ہم نے انہیں اپنے گھر میں اتارا، پھر وہ اس مرض میں مبتلا ہوئے جس میں انہوں نے وفات پائی پس جب ان کی وفات ہو گئی اور ان کو غسل دیا جا چکا اور ان کے کپڑوں میں انہیں کفن دے دیا گیا تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمتشریف لائے تو میں نے کہا کہ اے ابوسائب! تم پر اللہ کی رحمت، میری شہادت تمہارے حق میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں سرفراز کر دیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”تمہیں کیا معلوم کہ اللہ نے انہیں سرفراز کر دیا۔“میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے باپ آپصلی اللہ علیہ وسلمپر فدا ہوں (میں نے یہ اس سبب سے کہا کہ) اگر اللہ تعالیٰ انہیں سرفراز نہ فرمائے گا تو (پھر) وہ کون ہو گا جسے اللہ سرفراز کرے گا؟ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”بیشک انہیں (اچھی حالت میں) موت آئی ہے اور میں بھی ان کے لیے بھلائی کی امید رکھتا ہوں (لیکن بالیقین میں نہیں کہہ سکتا کہ اللہ نے انہیں معاف کر دیا) اللہ کی قسم! میں نہیں جانتا حالانکہ میں اللہ کا رسول ہوں کہ میرے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا۔“ام العلاء کہتی ہیں کہ اس کے بعد پھر میں نے کسی کے پاک ہونے کی شہادت نہیں دی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 636]
