English Translation
Amr ibn Taghlib (may Allah be pleased with him) narrated that some wealth or property was brought to the Messenger of Allah (peace be upon him), and he distributed it, giving to some and leaving out others. Then he learned that those who were left out were displeased. So he praised Allah and said: "Amma ba'd (to proceed): By Allah, I give to some and leave out others, yet those whom I leave out are dearer to me than those to whom I give. But I give to some people because I see anxiety and impatience in their hearts, and I entrust others to the contentment and goodness that Allah has placed in their hearts — among them is Amr ibn Taghlib." Amr ibn Taghlib said: "By Allah, I would not trade the words of the Messenger of Allah (peace be upon him) for red camels."
Urdu Translation
سیدنا عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس کچھ مال یا کوئی چیز لائی گئی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اس کو تقسیم کر دیا۔ کچھ لوگوں کو دیا اور کچھ لوگوں کو نہیں دیا، پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ خبر ملی کہ جن کو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے نہیں دیا وہ ناخوش ہو گئے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا:”امابعد! اللہ کی قسم میں کسی کو دیتا ہوں اور کسی کو چھوڑ دیتا ہوں حالانکہ جس کو چھوڑ دیتا ہوں وہ میرے نزدیک اس سے کہ جس کو دیتا ہوں زیادہ پسند ہوتا ہے لیکن میں کچھ لوگوں کو اس لیے دیتا ہوں کہ ان کے دلوں میں بے چینی اور گھبراہٹ دیکھتا ہوں۔ (اور جنہیں میں نہیں دیتا ہوں) ان لوگوں کو میں اس سیر چشمی اور بھلائی کے حوالے کر دیتا ہوں جو اللہ نے ان کے دلوں میں پیدا کی ہے، انھیں لوگوں میں عمرو بن تغلب (رضی اللہ عنہ) بھی ہیں۔“(عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) اللہ کی قسم! میں نہیں چاہتا کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے اس کلمہ کے عوض مجھے سرخ اونٹ بھی ملیں۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 515]
