English Translation
Sahl ibn Sa'd's hadith about the minbar has been mentioned earlier. In this narration there is an addition that when the Prophet (peace be upon him) finished (praying on the minbar), he turned to the people and said: "O people, I did this so that you may follow my example and learn my way of prayer."
Urdu Translation
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیثمنبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب:۔ چھتوں پر، منبر پر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنا) کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے اس (منبر) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا:”اے لوگو! میں نے یہ اسی لیے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میرا (طریقہ) نماز سیکھ لو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 512]
