English Translation
Aishah (may Allah be pleased with her), the wife of the Prophet (peace be upon him), narrated that people used to come for Jumu'ah prayer from their homes and surrounding areas. Due to dust and sweat, they would have an unpleasant odor. A man came to the Messenger of Allah (peace be upon him) while he was at her house, and the Prophet (peace be upon him) said: "If only you would clean yourselves on this day."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہانبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی زوجہ محترمہ کہتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کی نواحی بستیوں سے نماز جمعہ میں باری باری آیا کرتے تھے۔ گرد و غبار کی وجہ سے ان (کے جسم) پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا پھر ان کے بدن سے بھی پسینہ نکلتا تھا تو بدبو ہوا کرتی تھی پس ایک آدمی ان میں سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلم(اس وقت) میرے ہاں تھے تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”کاش تم لوگ اس دن (گرد و غبار اور بدبو سے) صاف رہا کرتے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 503]
