English Translation
Narrated Umar (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Actions are judged by their intentions"—this hadith has been mentioned before—with the addition: "And every person will have what he intended. So whoever's migration was for Allah and His Messenger, then his migration is recorded for that which he migrated for."
Urdu Translation
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا کہ اعمال (کے نتیجے) نیت کے موافق (ہوتے) ہیں اور یہ حدیث پہلے گزر چکی ہے (دیکھیں کتاب: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمپر (نزول) وحی کا آغاز۔۔۔ باب: رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمپر وحی کی ابتداء کس طرح ہوئی۔۔۔) اور (یہاں) اس میں یہ زیادہ ہے کہ (نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا): اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جو وہ نیت کرے۔ لہٰذا جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہو گی تو (اللہ کے ہاں) اس کی ہجرت اسی (کام) کے لیے (لکھی جاتی) ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 50]
