English Translation
Zayd ibn Khalid al-Juhani (may Allah be pleased with him) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) led them in the Fajr prayer at al-Hudaybiyah after rainfall during the night. When he finished, he turned to the people and said: "Do you know what your Lord has said?" They replied: "Allah and His Messenger know best." He said: "He said: 'Some of My servants have become believers in Me and some have become disbelievers. Those who said: We received rain by the grace and mercy of Allah — they are believers in Me and disbelievers in the stars. And those who said: We received rain because of such-and-such a star — they are disbelievers in Me and believers in the stars.'"
Urdu Translation
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے حدیبیہ میں بارش کے بعد (جو رات کے وقت ہوئی تھی) صبح کی نماز پڑھائی، پھر جب آپصلی اللہ علیہ وسلم(نماز سے) فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا:”تم جانتے ہو کہ تمہارے پروردگار عزوجل نے کیا فرمایا ہے؟ وہ بولے کہ اللہ اور اس کا رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمزیادہ جانتے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس نے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ میرے بندوں میں سے کچھ لوگ مومن بنے اور کچھ کافر۔ تو جن لوگوں نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی تو ایسے لوگ میرے اوپر (یعنی اللہ پر) ایمان لائے اور ستاروں (وغیرہ) کا انکار کیا اور جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہم پر فلاں ستارے کے سبب سے بارش ہوئی تو وہ میرے (یعنی اللہ تعالیٰ کے) منکر ہوئے اور ستاروں پر ایمان لائے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 482]
