English Translation
Asma bint Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be pleased with her) narrated the hadith about the eclipse prayer, which has been mentioned earlier. In this narration she said that the Messenger of Allah (peace be upon him) said: "Paradise was brought near to me, and if I had dared, I would have plucked a bunch of grapes from it for you. And Hellfire was brought near to me, until I said: 'O my Lord! Am I going to be with them?' Then I suddenly saw a woman whom a cat was scratching. I asked: 'What is this?' They said: 'She imprisoned the cat until it died of hunger — she neither fed it nor let it go to eat from the vermin of the earth.'"
Urdu Translation
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا سے مروی، نماز کسوف کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے حدیث: کتاب: علم کا بیان۔۔۔ باب: جس شخص نے ہاتھ یا سر کے اشارے سے فتویٰ کا جواب دیا۔۔۔)۔ اس روایت میں کہتی ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس وقت جنت میرے قریب ہو گئی تھی حتیٰ کہ اگر میں اس پر جرات کرتا تو اس کے خوشوں میں سے کوئی خوشہ تمہارے پاس لے آتا اور دوزخ بھی میرے قریب ہو گئی تھی یہاں تک کہ میں کہنے لگا کہ اے میرے پروردگار! کیا میں ان لوگوں کے ہمراہ (رکھا جاؤں گا؟) پس یکایک ایک عورت پر میری نظر پڑی۔“مجھے خیال ہے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس کو ایک بلی پنجہ مار رہی تھی، میں نے کہا اس کو کیا ہوا؟ تو لوگوں نے کہا کہ اس نے بلی کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی۔ یہ (عورت) نہ اس کو کھلاتی تھی اور نہ اس کو چھوڑتی تھی کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے (جیسے چوہے وغیرہ کھا لیتی) (نافع کو شک ہے کہ خشیش یا خشاش الارض کہا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 429]
