English Translation
Aisha's hadith about the Messenger of Allah (peace be upon him) delaying the Isha prayer and Umar calling him has been mentioned before. In this narration, she added that the Companions used to pray Isha between the disappearance of the twilight and the first third of the night. Ibn Abbas's narration added: "The Prophet came out, and I can still picture him with water dripping from his head."
Urdu Translation
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث، کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے عشاء کی نماز میں تاخیر کی تو امیرالمؤمنین عمر رضی اللہ عنہ نے آپصلی اللہ علیہ وسلمکو پکارا، پہلے گزری ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کے اوقات کا بیان۔۔۔ باب: عشاء کی نماز کی فضیلت۔۔۔) اس روایت میں اتنا زیادہ کہتی ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم (عشاء کی نماز) شفق کے غائب ہو جانے کے بعد رات کی پہلی تہائی تک پڑھ لیتے تھے۔ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے:”نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنکلے گویا کہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکی طرف اس وقت دیکھ رہا ہوں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سرمبارک سے پانی ٹپک رہا ہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلماپنا ہاتھ اپنے سرمبارک پر رکھے ہوئے ہیں تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر میں اپنی امت پر گراں نہ سمجھتا تو یقیناً انھیں حکم دیتا کہ عشاء کی نماز اسی طرح (اسی وقت) پڑھا کریں۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 351]
