English Translation
Ibn Umar (may Allah be pleased with them) reported that the Prophet (peace be upon him) used to make his camel sit crosswise and pray facing it. When asked what happened when the mount wandered off to graze, he said: "He would take the saddle and place it in front of him, praying toward its back. Ibn Umar used to do the same."
Urdu Translation
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلماپنی سواری کو چوڑائی میں بٹھا دیتے تھے اور اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھتے تھے (عبیداللہ راوی نے نافع راوی سے پوچھا) کہ جب سواریاں چرنے کے لیے چلی جاتیں (تو پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمکیا کرتے تھے؟) وہ بولے کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکجاوے کو لے لیتے تھے پھر اس کے پچھلے حصے کی طرف یا (یہ کہا کہ) اس کے آخری حصے کی طرف نماز پڑھ لیتے تھے اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی یہی کرتے تھے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 318]
