English Translation
Anas (may Allah be pleased with him) reported: "Two men from among the Companions of the Prophet (peace be upon him) left his presence on a very dark night. — one of them was Abbad ibn Bishr and the other I think was Usaid ibn Hudair — and each of them had a light like a lamp shining before them. When they parted ways, each one had a light with him until he reached his home."
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے اصحاب میں سے دو شخص اندھیری رات میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس سے نکل کر گئے۔ (ایک ان میں سے سیدنا عباد بن بشیر رضی اللہ عنہ تھے اور دوسرے کو میں سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سمجھتا ہوں) اور ان دونوں کے ہمراہ (نور کے) دو چراغ تھے جو ان کے سامنے روشن تھے۔ پھر جب وہ دونوں علیحدہ ہو گئے تو ان میں سے ہر ایک کے ساتھ ایک ہو گیا، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 293]
