English Translation
Narrated Sahl bin Sa'd as-Sa'idi (may Allah be pleased with him): When people asked how the Prophet's wound was treated, he said, "No one who knows this is left but me." Ali (may Allah be pleased with him) would bring water in his shield, and Fatimah (may Allah be pleased with her) would wash the blood from his face. Then a mat was burned and its ashes were pressed into the wound.
Urdu Translation
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہان سے لوگوں نے پوچھا کہ کس چیز سے نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے زخم کا علاج کیا گیا تو وہ بولے کہ اس کا جاننے والا مجھ سے زیادہ (اب) کوئی باقی نہیں رہا (چنانچہ بتلایا کہ) امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ اپنی ڈھال میں پانی لے آتے تھے اور سیدہ فاطمۃالزہراء رضی اللہ عنہا آپصلی اللہ علیہ وسلمکے چہرہ انور سے خون دھوتی تھیں۔ پھر ایک چٹائی لا کر جلائی گئی اور (راکھ) آپصلی اللہ علیہ وسلمکے زخم میں بھر دی گئی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 180]
