English Translation
Narrated Ubadah bin As-Samit (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) said, while a group of his Companions were sitting around him: "Give me the pledge of allegiance that you will not associate anything with Allah, that you will not steal, that you will not commit adultery, that you will not kill your children, that you will not fabricate slander between your hands and feet, and that you will not disobey me in any good deed. Whoever fulfills this pledge, his reward is with Allah. Whoever falls into any of these sins and is punished for it in this world, that punishment will be an expiation for him. Whoever falls into any of these sins and Allah conceals it for him, then it is up to Allah—if He wills, He may forgive him, and if He wills, He may punish him." We all pledged allegiance to him on these terms.
Urdu Translation
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس حال میں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکے گرد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت بیٹھی ہوئی تھی کہ تم لوگ مجھ سے اس بات پر بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اور چوری نہ کرنا اور زنا نہ کرنا اور اپنی اولاد کو قتل نہ کرنا اور نہ ایسا بہتان (کسی پر) باندھنا جس کو تم (دیدہ و دانستہ) اپنے ہاتھوں اور اپنے پیروں کے سامنے بناؤ اور کسی اچھی بات میں (اللہ و رسول کی) نافرمانی نہ کرنا۔ پس جو کوئی تم میں سے (اس عہد کو) پورا کرے گا تو اس کا ثواب اللہ کے ذمہ ہے اور جو کوئی ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور دنیا میں اس کی سزا اسے مل جائے گی تو یہ سزا اس کا کفارہ ہو جائے گی۔ اور جو ان (بری) باتوں میں سے کسی میں مبتلا ہو جائے گا اور اللہ اس کو (دنیا میں) پوشیدہ رکھے گا تو وہ اللہ کے حوالے ہے اگر چاہے تو اس سے درگزر کرے اور اگر چاہے تو اسے عذاب کرے (سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) ہم سب لوگوں نے آپصلی اللہ علیہ وسلمسے ان (باتوں) پر بیعت کر لی۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 18]
