English Translation
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them): The Prophet (peace be upon him) said: "Allah the Exalted says: 'The son of Adam belies Me, though he should not, and he insults Me, though he should not. As for belying Me, he claims that I cannot resurrect him on the Day of Judgment to his original state. As for insulting Me, he says that I have offspring, whereas I am far above and free from having a wife or children — all are My servants and slaves.'"
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ”بنی آدم مجھے جھٹلاتا ہے حالانکہ اس کو یہ نہ چاہیے تھا اور بنی آدم نے مجھے گالی دی اور یہ بات اس کو زیب نہ دیتی تھی۔ جھوٹا تو یوں بنایا کہ وہ کہتا ہے کہ میں ان کو مرنے کے بعد قیامت کے دن اصلی حالت پر نہیں اٹھا سکتا اور گالی دینا یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ میری اولاد ہے حالانکہ میں اس بات سے مبرا اور پاک ہوں کہ کسی کو اپنی بیوی یا اولاد بناؤں (سب میرے بندے اور غلام ہیں)۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1717]
