English Translation
Narrated Ibn Abbas (may Allah be pleased with them): During the Prophet's fatal illness, Ali bin Abi Talib came out from the Messenger of Allah's room. The people asked: "O Abul-Hasan! How is the Messenger of Allah this morning?" He said: "Praise be to Allah, he is better today." Abbas bin Abdul-Muttalib then took Ali's hand and said: "By Allah, within three days you will be a subject. By Allah, I feel that the Messenger of Allah will die from this illness. I recognize the signs of death in the faces of the children of Abdul-Muttalib. Let us go and ask the Messenger of Allah about the caliphate. If it is for us (Banu Hashim), we will know, and if it is for someone else, we will know too, and he can advise the new leader about us." Ali said: "By Allah, if we ask the Messenger of Allah for the caliphate and he refuses, the people will never give it to us. I will never ask the Messenger of Allah about the caliphate."
Urdu Translation
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکی موت کی بیماری میں ایک روز سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس سے باہر نکلے تو لوگوں نے پوچھا:”اے ابوالحسن! آج رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکیسے ہیں؟“انہوں نے کہا”اللہ کا شکر ہے، آج اچھے ہیں۔“یہ سن کر سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ اللہ کی قسم! تم تین دن کے بعد لاٹھی کے آدمی رہ جاؤ گے (کہ جو چاہے ہنکالے جائے) اور اللہ کی قسم! میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلماس بیماری میں عنقریب گزر جائیں گے، میں بنی عبدالمطلب کی موت کے وقت کی علامتوں کو خوب پہنچانتا ہوں، تو آؤ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے خلافت کے بارے میں دریافت کر لیں، اگر آپصلی اللہ علیہ وسلمہمیں (یعنی بنی ہاشم کو) خلافت دیں تو بھی ہمیں معلوم ہو جائے اور اگر آپصلی اللہ علیہ وسلمکسی دوسرے کو خلیفہ کریں تو بھی ہمیں معلوم ہو جائے اور آپصلی اللہ علیہ وسلماس کو بھی ہمارے بارے (اچھے سلوک کی بابت) میں فرما جائیں گے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم! اگر ہم نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے خلافت کا سوال کیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمنے منع فرما دیا تو پھر لوگ کبھی بھی ہمیں خلیفہ نہ بنائیں گے اور میں تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے کبھی بھی خلافت کا سوال نہیں کروں گا۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1707]
