English Translation
Narrated Jarir (may Allah be pleased with him): I was in Yemen when I met two Yemeni men, Dhul-Kala' and Dhu Amr. I began talking to them about the Messenger of Allah. Dhu Amr said to me: "If what you say about your companion is true, then he died three days ago." Then both of them came with me to Madinah. On the way we met some riders coming from Madinah. We asked them the news and they said: "The Messenger of Allah has passed away. Abu Bakr has been chosen as caliph by general consent, and all is well." The two men said: "Tell your leader that we came here. If Allah wills, we shall return." Then they went back to Yemen.
Urdu Translation
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہمیں یمن میں تھا کہ یمن کے دو آدمیوں ذوکلاع اور ذوعمرو سے ملا اور میں ان سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے بارے میں باتیں کرنے لگا۔ ذوعمرو نے مجھ سے کہا کہ جو کچھ تو بیان کرتا ہے اگر تیرے صاحب کے بارے میں درست ہے تو اسے تو وفات پائے ہوئے تین روز ہو گئے اور پھر دونوں میرے ہمراہ مدینہ آئے، رستے میں کچھ سوار مدینہ کی طرف سے آتے ہوئے دکھائی دیے تو ہم نے ان سے پوچھا تو وہ بولے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے وفات پائی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ رضامندی عام خلیفہ ہو گئے اور باقی سب خیریت ہے۔ ان دونوں (ذوکلاع اور ذوعمرو) نے کہا کہ اپنے صاحب کو خبر کر دینا کہ ہم یہاں تک کہ آئے تھے، اگر اللہ نے چاہا تو ہم پھر آئیں گے اور وہ دونوں یمن کی طرف چلے گئے۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1682]
