English Translation
Narrated Usamah bin Zaid (may Allah be pleased with him): The Messenger of Allah (peace be upon him) sent us to the tribe of Huraqah. We attacked them at dawn and defeated them. An Ansari man and I caught up with one of their men. When we cornered him, he said: "La ilaha illallah." The Ansari man stopped, but I killed him with my spear. When we returned to Madinah and the Prophet heard about it, he said: "O Usamah! Did you kill him after he said La ilaha illallah?" I said: "He was only seeking shelter by saying it." The Prophet kept repeating his question until I wished I had not embraced Islam before that day — so that this sin would have been forgiven upon my conversion.
Urdu Translation
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہہمیں رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے قبیلہ حرقہ کی طرف بھیجا، بوقت صبح ہم نے اس قوم پر حملہ کیا اور ان کو شکست دی۔ پھر میں اور ایک انصاری مرد کفار کے ایک شخص سے ملے جب ہم نے اسے گھیر لیا تو اس نے کہا لا الہٰ الا اللہ۔ انصاری رک گیا اور میں نے اسے نیزہ سے مار ڈالا۔ جب ہم مدینہ آئے اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو یہ خبر پہنچی تو آپصلی اللہ علیہ وسلمنے کہا:”اسامہ! کیا تو نے اسے لا الہٰ الا اللہ کہنے کے بعد مار ڈالا؟“میں نے عرض کی کہ وہ تو پناہ کے واسطے کہہ رہا تھا (سچے دل سے نہیں کہہ رہا تھا) آپصلی اللہ علیہ وسلمباربار یہی کہتے رہے، یہاں تک کہ میں نے یہ خواہش کی کہ کاش! میں اس دن سے پہلے اسلام نہ لایا ہوتا (بلکہ اس کے بعد لاتا تاکہ میرا یہ گناہ معاف ہو جاتا)۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1658]
