English Translation
Narrated Abu Musa (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) said: "I recognize the voices of the Ash'ari people when they recite the Quran at night in their homes, and I can identify their dwellings by their Quran recitation at night, even though I have not seen where they camp during the day. Among them is Hakim, who, when he meets the enemy cavalry, says to them: 'My companions command you to wait for them.'"
Urdu Translation
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا: میں اشعری لوگوں کی آواز پہچانتا ہوں جب وہ رات کو مدینہ میں اپنے گھروں میں قرآن پڑھا کرتے ہیں اور میں ان کے رات کو قرآن پڑھنے کی آواز سے ان کے ٹھکانے پہچان لیتا ہوں، اگرچہ میں ان کے اترنے کی جگہ نہیں دیکھتا، جہاں وہ دن میں اترے تھے اور انہی میں سے ایک شخص حکیم ہے کہ جب وہ کافروں کے سواروں یا دشمن سے ملتا ہے تو ان سے کہتا ہے کہ میرے ساتھی تمہیں حکم دیتے ہیں کہ (لڑنے کے لیے) ان کا انتظار کرو۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1654]
