English Translation
Narrated Jabir bin Abdullah (may Allah be pleased with him): He went on a military expedition with the Messenger of Allah toward Najd. When the Messenger of Allah returned, he came back with them. Noon overtook them in a valley full of thorny trees. The Messenger of Allah dismounted and the people dispersed, seeking shade under the trees. The Messenger of Allah rested under an acacia tree and hung his sword on it. Jabir said: "We had barely slept when the Messenger of Allah called us. We came to him and found a bedouin sitting beside him. He said: 'This man unsheathed my sword while I was sleeping. I woke up to find the drawn sword in his hand. He said to me: Who can protect you from me? I said: Allah.' And there he sits." But the Prophet did not punish him.
Urdu Translation
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہانھوں نے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ نجد کی طرف جہاد کیا، جب رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمواپس آئے تو وہ بھی آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ واپس آ گئے اور ایک ایسے جنگل میں دوپہر ہو گئی جس میں کانٹے بکثرت تھے پس رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم(وہیں) اتر گئے اور لوگ جنگل میں جابجا پھیل گئے اور درختوں کے سائے میں ٹھہرے۔ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکیکر کے ایک گھنے درخت کے نیچے ٹھہرے اور اپنی تلوار اس پر لٹکا دی۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم تھوڑی ہی دیر سوئے تھے کہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں آواز دی۔ ہم آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے تو دیکھا کہ ایک دیہاتی آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس بیٹھا ہے آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اس نے میرے سونے کی حالت میں میری تلوار کھینچ لی، اسی اثنا میں میں اٹھ بیٹھا تو ننگی تلوار اس کے ہاتھ میں دیکھی۔ یہ مجھ سے کہنے لگا کہ اب بتا تجھے میرے ہاتھ سے کون بچا سکتا ہے؟ میں نے جواب دیا کہ اللہ بچا سکتا ہے پس یہ ہے وہ جو اب بیٹھا ہوا ہے۔“لیکن پھر آپصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے کچھ سزا نہ دی۔[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1630]
