English Translation
Narrated Anas bin Malik (may Allah be pleased with him): Abu Bakr and Abbas (may Allah be pleased with them) passed by an assembly of the Ansar who were weeping. They asked why they were crying. The Ansar said: "We remembered the Prophet sitting with us." (The Prophet was ill at that time.) They went and told the Prophet. He came out with a bandage tied around his head, climbed the pulpit (and never climbed it again after that day), praised Allah, and said: "I commend the Ansar to you, for they are my inner circle. They have fulfilled their obligation, and their right (Paradise) remains. Accept their good deeds and overlook their mistakes."
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہسیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عباس رضی اللہ عنہ انصار کی ایک مجلس پر سے گزرے اور وہ (مجلس والے) لوگ رو رہے تھے۔ (سیدنا ابوبکر یا عباس رضی اللہ عنہ) نے پوچھا کہ تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ انھوں نے کہا کہ ہمیں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکا اپنے (ہمارے) ساتھ بیٹھنا یاد آیا (اس وقت نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممرض الموت میں مبتلا تھے) پس وہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس آئے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے (انصار کا حال) بیان کیا تو نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمباہر نکلے اور اس وقت آپصلی اللہ علیہ وسلمنے سر پر چادر کا حاشیہ باندھا ہوا تھا پھر منبر پر چڑھے اور اس دن کے بعد (منبر پر) نہیں چڑھ سکے (یعنی آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات ہو گئی) پھر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا:”میں تمہیں انصار (سے اچھا سلوک کرنے) کے بارے میں وصیت کرتا ہوں، بیشک وہ میرے جان و جگر ہیں، ان پر جو (میرا) حق تھا وہ ادا کر چکے، اب ان کا حق (جنت کا ملنا) باقی ہے پس ان کی نیکی (اچھائی) کو قبول کرنا اور ان کی برائی سے درگزر کرنا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1565]
