English Translation
Narrated Anas (may Allah be pleased with him): The Prophet (peace be upon him) noticed the absence of Thabit bin Qais. A man said: "O Messenger of Allah! I will find out about him." He went and found Thabit sitting in his house with his head lowered in grief. He asked him: "What is the matter?" Thabit said: "It is bad. He used to raise his voice above the Prophet's voice, so all his deeds are nullified and he is among the people of Hell." The man went back and told the Prophet (peace be upon him). Then the man returned to Thabit with great good news, for the Prophet (peace be upon him) had said: "Go to him and tell him that he is not among the people of Hell, but rather among the people of Paradise."
Urdu Translation
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے سیدنا ثابت بن قیس (رضی اللہ عنہ) کو گم پایا (وہ حاضر نہ تھے) ایک آدمی نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں اس کی خبر لاتا ہوں، وہ گیا تو دیکھا کہ ثابت رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں (غم سے) سر جھکائے بیٹھے ہیں۔ اس نے پوچھا کیا حال ہے؟ ثابت نے کہا کہ برا حال ہے، وہ اپنی آواز نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکی آواز سے بلند کرتے تھے، تو ان کے تمام اعمال مٹ گئے اور وہ اہل دوزخ میں سے ہے۔ وہ آدمی واپس گیا اور نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو بتایا کہ وہ اس اس طرح کہتے ہیں۔ (راوی موسیٰ بن انس) کہتے ہیں کہ پھر وہ آدمی دوبارہ (ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس) یہ عظیم خوشخبری لے کر گیا کہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمنے اسے کہا ہے:”تو اس (ثابت) کے پاس جا اور کہہ کہ تو اہل دوزخ میں سے نہیں بلکہ اہل جنت میں ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1509]
