English Translation
Anas ibn Malik (may Allah be pleased with him) said: "The Prophet (peace be upon him) was of medium height—neither very tall nor very short. His complexion was reddish-white—neither purely white like lime nor deeply brown. His hair was neither very curly nor completely straight. He was commissioned at the age of forty. He stayed in Makkah for ten years and in Madinah for ten years. He passed away at the age of sixty, and there were not twenty white hairs on his head and beard."
Urdu Translation
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہنبی کریمصلی اللہ علیہ وسلممیانہ قامت تھے، نہ بہت لمبے اور نہ بہت چھوٹے آپصلی اللہ علیہ وسلمکا رنگ سرخی مائل سفید تھا، نہ ایسے کہ بالکل سفید (چونے کی طرح) نہ بہت گندمی (زرد) رنگ (بلکہ سرخی مائل)، بال نہ سخت گھونگھریالے تھے اور نہ بالکل ہی سیدھے، آپصلی اللہ علیہ وسلمپر چالیس برس کی عمر میں وحی نازل ہوئی، آپصلی اللہ علیہ وسلمدس برس مکہ میں رہے۔ وحی (قرآن) نازل ہوتی رہی اور دس برس مدینہ میں رہے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکی وفات کے وقت آپصلی اللہ علیہ وسلمکے سر اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہ تھے۔ (فائدہ: اہل عرب گنتی میں کبھی دہائیاں گنتے ہیں اور اکائیاں چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ مکہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمبعثت کے بعد تیرہ سال رہے تھے۔)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1482]
