English Translation
Ubadah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace be upon him) said: "Whoever testifies that there is no god but Allah, that He has no partner, that Muhammad is His servant and Messenger, that 'Isa (Jesus) is His servant and Messenger, His Word which He bestowed upon Maryam, and a spirit from Him, and that Paradise is true and Hellfire is true — Allah will admit him into Paradise regardless of his deeds."
Urdu Translation
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمسے روایت کرتے ہیں کہآپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”جو اس بات کی گواہی دے کہ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں اور عیسیٰ (علیہ السلام) اس کے بندے اور رسول ہیں اور وہ (عیسیٰ علیہ السلام) اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم علیہ السلام کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت برحق ہے۔ اور وہ دوزخ برحق ہے“تو اللہ تعالیٰ (ایک نہ ایک دن) اسے جنت میں لے جائے گا گو وہ کیسے ہی اعمال کرتا ہو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1431]
