English Translation
Abdullah ibn Mas'ud (may Allah be pleased with him) said: The Messenger of Allah (peace be upon him) — who is the truthful and believed — told us: "The creation of each one of you is completed in his mother's womb in forty days as a drop (nutfah), then it becomes a clot ('alaqah) for the same period, then a morsel of flesh (mudghah) for the same period. Then Allah sends an angel who is commanded with four matters: to write down his deeds, his provision, his lifespan, and whether he will be wretched or blessed. Then the soul is breathed into him."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہہم سے رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے بیان فرمایا اور وہ صادق و مصدوق تھے:”تم میں سے ہر شخص کی پیدائش اس کی ماں کے پیٹ میں تمام کی جاتی ہے۔ چالیس دن تک نطفہ رہتا ہے پھر اتنے ہی عرصے تک منجمد خون رہتا ہے پھر اتنے ہی دنوں تک مضغہ گوشت (لوتھڑا) کا رہتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ، فرشتہ بھیجتا ہے۔ اور اسے چار باتوں (کے لکھنے) کا حکم دیا جاتا ہے(1)اسے کہا جاتا ہے کہ اس کا عمل(2)اس کا رزق(3)اس کی عمر(4)اور (یہ لکھ دے کہ) شقی ہے یا سعید (یعنی خوش بخت ہے یا بدبخت) پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔ پس بیشک تم میں سے کوئی شخص (ایسا) عمل کرتا ہے کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف ایک گز (کا فاصلہ) رہ جاتا ہے پھر اس پر (اللہ کا) نوشتہ (لکھی ہوئی تقدیر) غالب آ جاتا ہے اور وہ دوزخیوں والے عمل کرنے لگتا ہے اور کوئی شخص ایسا عمل کرتا ہے کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان صرف ایک گز (کا فاصلہ) باقی رہ جاتا ہے پھر اس پر اللہ کا نوشتہ (تقدیر) غالب آ جاتا ہے اور وہ اہل جنت کے کام کرنے لگتا ہے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1358]
