English Translation
Abdullah (ibn Mas'ud) (may Allah be pleased with him) said: On the day of Hunayn, the Messenger of Allah (peace be upon him) gave some people more than others — he gave al-Aqra' ibn Habis a hundred camels, and gave Uyaynah the same, and gave other Arab chiefs more. A man said: "By Allah, this distribution is not just and it was not done seeking the pleasure of Allah." I said to the Prophet about this, and he said: "If Allah and His Messenger are not just, then who will be just? May Allah have mercy on Musa; he was hurt more than this and was patient."
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہجب حنین (غزوہ حنین) کے دن رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمنے (مال غنیمت میں سے) کچھ لوگوں کو دوسروں سے زیادہ دیا، جیسے اقرع بن حابس کو سو اونٹ دیے، عینیہ رضی اللہ عنہ کو بھی اسی قدر دیے اور اشراف عرب میں سے چند لوگوں کو بھی زیادہ دیا، تو ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم! یہ تقسیم ایسی ہے کہ اس میں انصاف نہیں کیا گیا یا (یہ کہا کہ) اس میں اللہ کی رضامندی مقصود نہیں رکھی گئی تو میں نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نبی کریمصلی اللہ علیہ وسلمکو (اس کی) خبر دوں گا۔ چنانچہ میں آپصلی اللہ علیہ وسلمکے پاس گیا اور آپصلی اللہ علیہ وسلمسے بیان کیا۔ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:”اگر اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) انصاف نہ کریں گے تو اور کون انصاف کرے گا؟ اللہ، موسیٰ علیہ السلام پر رحم کرے انھیں اس سے بھی زیادہ اذیت دی گئی اور انھوں نے صبر کیا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1335]
