English Translation
Jubayr ibn Mut'im (may Allah be pleased with him) narrated that while he was with the Prophet (peace be upon him) along with the people returning from Hunayn, the Bedouins began to beg from the Messenger of Allah so aggressively that they pushed him against an acacia tree, which snatched his cloak. The Prophet (peace be upon him) stopped and said: "Give me back my cloak! If I had as many camels as these trees, I would have distributed them all among you, and you would not have found me miserly, or a liar, or a coward."
Urdu Translation
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہاس حال میں کہ وہ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ وہ لوگ بھی تھے جو حنین سے واپس آ رہے تھے، اعرابی لوگ رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمسے مانگنے لگے یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکو دھکیل کر ایک ببول کے درخت کے نیچے لے گئے یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمکی چادر اس میں اٹک کر رہ گئی تو رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہو گئے اور فرمایا:”میری چادر مجھے دے دو۔ اگر میرے پاس ان درختوں کے برابر اونٹ ہوں تو میں ان (اونٹوں) کو تمہارے درمیان تقسیم کر دوں اور تم مجھے بخیل، جھوٹ بولنے والا اور تھوڑے دل والا ہرگز نہ پاؤ گے۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1333]
