English Translation
Abdullah ibn Umar (may Allah be pleased with them both) narrated that the Messenger of Allah (peace be upon him) entered Makkah on the day of its conquest from the upper side, riding a she-camel with Usamah ibn Zayd seated behind him. Bilal and Uthman ibn Talhah (may Allah be pleased with them) were also with him.
Urdu Translation
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہرسول اللہصلی اللہ علیہ وسلمفتح مکہ کے دن مکہ کی بلندی کی طرف سے ایک اونٹنی پر سوار سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو اپنے ساتھ بٹھائے ہوئے تشریف لائے، آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ تھے اور آپصلی اللہ علیہ وسلمکے ہمراہ عثمان بن طلحہ تھے (جو کعبہ کے دربانوں میں سے تھے) یہاں تک کہ آپصلی اللہ علیہ وسلمنے مسجد میں اونٹ کو بٹھایا۔ پھر عثمان کو حکم دیا کہ کعبہ کی کنجی لے آئیں پھر کعبہ کو کھولا گیا اور رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم(اس میں) داخل ہوئے .... باقی حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب: بغیر جماعت کے ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا)[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1282]
