Arabic (Original)
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا حَرَمِيٌّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " يُلْقَى فِي النَّارِ ". وَقَالَ لِي خَلِيفَةُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ. وَعَنْ مُعْتَمِرٍ سَمِعْتُ أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ يَزَالُ يُلْقَى فِيهَا وَتَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ. حَتَّى يَضَعَ فِيهَا رَبُّ الْعَالَمِينَ قَدَمَهُ فَيَنْزَوِي بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ، ثُمَّ تَقُولُ قَدْ قَدْ بِعِزَّتِكَ وَكَرَمِكَ. وَلاَ تَزَالُ الْجَنَّةُ تَفْضُلُ حَتَّى يُنْشِئَ اللَّهُ لَهَا خَلْقًا فَيُسْكِنَهُمْ فَضْلَ الْجَنَّةِ ".
English Translation
Ibn Abi al-Aswad narrated to us, he said Harami narrated to us, he said Shu'bah narrated to us, from Qatadah, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him) who narrated from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) that he said: "They will be cast into the Fire." And Khalifah said to me: Yazid bin Zuray' narrated to us, Sa'id narrated to us from Qatadah, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him). And from Mu'tamir who heard his father, from Qatadah, from Hadrat Anas (may Allah be well pleased with him), from the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) who declared: "People will continuously be cast into it (the Hellfire), and it will keep saying: 'Is there more?' Until the Lord of the Worlds (manifests His majesty and) places His Foot therein, whereupon its parts will draw together, and then it will say: 'Enough, enough! By Your Might and Your Generosity.' And Paradise will always have remaining space until Allah the Exalted creates new creatures for it and settles them in the surplus space of Paradise."
Urdu Translation
ہم سے ابن ابی الاسود نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے حرمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: "جہنم میں ڈالے جائیں گے۔" اور مجھ سے خلیفہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، ان سے سعید نے، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے۔ اور معتمر نے اپنے والد سے سنا، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا: "جہنم میں ہمیشہ ڈالا جائے گا اور وہ کہتی رہے گی: کیا کچھ اور بھی ہے؟ یہاں تک کہ رب العالمین (کی شان ظاہر ہو گی اور) اس میں اپنا قدم رکھے گا تو اس کے حصے ایک دوسرے سے سمٹ جائیں گے، پھر وہ کہے گی: بس بس! تیری عزت اور تیرے کرم کی قسم۔ اور جنت میں ہمیشہ گنجائش باقی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے نئی مخلوق پیدا فرمائے گا اور انہیں جنت کی فاضل جگہ میں بسائے گا۔"
