Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لاَ تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ، وَلاَ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ ". فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ إِذْنُهَا قَالَ " إِذَا سَكَتَتْ ". وَقَالَ بَعْضُ النَّاسِ إِنْ لَمْ تُسْتَأْذَنِ الْبِكْرُ وَلَمْ تَزَوَّجْ. فَاحْتَالَ رَجُلٌ فَأَقَامَ شَاهِدَىْ زُورٍ أَنَّهُ تَزَوَّجَهَا بِرِضَاهَا، فَأَثْبَتَ الْقَاضِي نِكَاحَهَا، وَالزَّوْجُ يَعْلَمُ أَنَّ الشَّهَادَةَ بَاطِلَةٌ، فَلاَ بَأْسَ أَنْ يَطَأَهَا، وَهْوَ تَزْوِيجٌ صَحِيحٌ.
English Translation
Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him) narrates that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) declared: 'A virgin should not be married until her consent is sought, and a previously married woman should not be married until her approval is obtained.' It was submitted: 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him)! How is the consent of a virgin expressed?' He declared: 'By her silence.' Some people say: If a virgin's consent was not obtained and she did not marry, then a man plays a trick by bringing two false witnesses to testify that he married her with her consent, and the judge confirms the marriage, though the husband knows the testimony was false — then there is no harm in consummating the marriage with her, and the marriage is valid.
Urdu Translation
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کنواری لڑکی کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس کی اجازت نہ لے لی جائے، اور بیوہ کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے جب تک اس سے حکم نہ لے لیا جائے۔ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! کنواری کی اجازت کیسے ہوگی؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی خاموشی ہی اس کی اجازت ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں: اگر کنواری لڑکی سے اجازت نہ لی جائے اور اس نے نکاح نہ کیا ہو، پھر کسی شخص نے حیلہ کر کے دو جھوٹے گواہ کھڑے کر دیے کہ اس نے لڑکی کی رضامندی سے نکاح کر لیا ہے، اور قاضی نے نکاح کا فیصلہ کر دیا، حالانکہ شوہر جانتا ہے کہ گواہی جھوٹی ہے، تو اس کے لیے اس عورت سے ہمبستری میں کوئی حرج نہیں اور نکاح صحیح ہے۔
