Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الرَّحْمَةَ يَوْمَ خَلَقَهَا مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَأَمْسَكَ عِنْدَهُ تِسْعًا وَتِسْعِينَ رَحْمَةً، وَأَرْسَلَ فِي خَلْقِهِ كُلِّهِمْ رَحْمَةً وَاحِدَةً، فَلَوْ يَعْلَمُ الْكَافِرُ بِكُلِّ الَّذِي عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الرَّحْمَةِ لَمْ يَيْأَسْ مِنَ الْجَنَّةِ، وَلَوْ يَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ بِكُلِّ الَّذِي عِنْدَ اللَّهِ مِنَ الْعَذَابِ لَمْ يَأْمَنْ مِنَ النَّارِ ".
English Translation
Narrated Hadrat Abu Huraira (may Allah be well pleased with him): I heard Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stating, "Indeed, Allah created mercy the day He created it as one hundred mercies. He kept ninety-nine with Himself and sent one mercy among all His creation. If the disbeliever knew all the mercy that Allah has, he would not despair of Paradise, and if the believer knew all the punishment that Allah has, he would not feel safe from the Fire.""
Urdu Translation
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے عمرو بن ابی عمرو نے، ان سے سعید بن ابی سعید مقبری نے اور ان سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا: بے شک اللہ تعالیٰ نے جس دن رحمت پیدا فرمائی، سو رحمتیں پیدا فرمائیں۔ ننانوے رحمتیں اپنے پاس رکھ لیں اور اپنی تمام مخلوق میں ایک رحمت بھیجی۔ اگر کافر بھی جانے کہ اللہ کے پاس کتنی رحمت ہے تو وہ جنت سے مایوس نہ ہو اور اگر مؤمن بھی جانے کہ اللہ کے پاس کتنا عذاب ہے تو وہ جہنم سے بے خوف نہ ہو۔
