Arabic (Original)
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها أَنَّ الْيَهُودَ، أَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا السَّامُ عَلَيْكَ. قَالَ " وَعَلَيْكُمْ ". فَقَالَتْ عَائِشَةُ السَّامُ عَلَيْكُمْ، وَلَعَنَكُمُ اللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَهْلاً يَا عَائِشَةُ، عَلَيْكِ بِالرِّفْقِ، وَإِيَّاكِ وَالْعُنْفَ أَوِ الْفُحْشَ ". قَالَتْ أَوَلَمْ تَسْمَعْ مَا قَالُوا قَالَ " أَوَلَمْ تَسْمَعِي مَا قُلْتُ رَدَدْتُ عَلَيْهِمْ، فَيُسْتَجَابُ لِي فِيهِمْ، وَلاَ يُسْتَجَابُ لَهُمْ فِيَّ ".
English Translation
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): The Jews came to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) and said, "As-Samu 'alayka" (death be upon you). He stated, "Wa 'alaykum" (and upon you too). Hadrat 'Aisha said, "Death be upon you, and may Allah curse you and be angry with you!" Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Be calm, O Hadrat 'Aisha! Be gentle, and beware of harshness and foul language." She submitted, "Did you not hear what they said?" He stated, "Did you not hear what I said? I responded to them, and my supplication against them will be accepted, but their supplication against me will not be accepted.""
Urdu Translation
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالوہاب نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب نے بیان کیا، ان سے ابن ابی ملیکہ نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ یہود نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اَلسَّامُ عَلَیْکَ (تم پر موت ہو)۔ آپ نے ارشاد فرمایا: وَعَلَیْکُمْ (اور تم پر بھی)۔ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا: تم پر موت ہو اور اللہ تم پر لعنت کرے اور تم پر غضب فرمائے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ٹھہرو حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ! نرمی اختیار کرو اور سختی اور بدزبانی سے بچو۔ انہوں نے عرض کیا: آپ نے نہیں سنا انہوں نے کیا کہا؟ ارشاد فرمایا: کیا تم نے نہیں سنا میں نے کیا کہا؟ میں نے انہیں جواب دے دیا، میری دعا ان کے حق میں قبول ہو گی اور ان کی دعا میرے حق میں قبول نہیں ہو گی۔
