Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَقُولُ " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْمَغْرَمِ وَالْمَأْثَمِ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَفِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْغِنَى، وَشَرِّ فِتْنَةِ الْفَقْرِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ، اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَاىَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا، كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَاىَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ".
English Translation
Narrated Umm al-Mu'minin Hadrat ' Aisha (may Allah be well pleased with her): The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) used to state, "O Allah, I seek refuge with You from laziness and old age, from debt and sin. O Allah, I seek refuge with You from the punishment of Hell and the tribulation of Hell, from the punishment of the grave, from the evil of the tribulation of wealth, from the evil of the tribulation of poverty, and from the evil of the tribulation of the Antichrist (Dajjal). O Allah, wash away my sins with the water of snow and hail, and purify my heart from sins as a white garment is purified from filth, and distance me from my sins as far as You have distanced the East from the West.""
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمایا کرتے تھے: اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سستی اور بڑھاپے سے اور قرض اور گناہ سے۔ اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کے عذاب سے اور جہنم کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے اور دولت کے فتنے کے شر سے اور غریبی کے فتنے کے شر سے اور مسیح دجال کے فتنے کے شر سے۔ اے اللہ! میری خطاؤں کو برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے اور میرے دل کو گناہوں سے ایسے صاف فرما جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے اور میرے اور میری خطاؤں کے درمیان اتنا فاصلہ فرما دے جتنا تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان فاصلہ رکھا ہے۔
