Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ أَهْلَ، قُرَيْظَةَ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِ سَعْدٍ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِلَيْهِ فَجَاءَ فَقَالَ " قُومُوا إِلَى سَيِّدِكُمْ ". أَوْ قَالَ " خَيْرِكُمْ ". فَقَعَدَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " هَؤُلاَءِ نَزَلُوا عَلَى حُكْمِكَ ". قَالَ فَإِنِّي أَحْكُمُ أَنْ تُقْتَلَ مُقَاتِلَتُهُمْ، وَتُسْبَى ذَرَارِيُّهُمْ. فَقَالَ " لَقَدْ حَكَمْتَ بِمَا حَكَمَ بِهِ الْمَلِكُ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ أَفْهَمَنِي بَعْضُ أَصْحَابِي عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ مِنْ قَوْلِ أَبِي سَعِيدٍ إِلَى حُكْمِكَ.
English Translation
Narrated Hadrat Abu Sa'id (may Allah be well pleased with him): The people of Banu Quraiza surrendered to Hadrat Sa'd's (may Allah be well pleased with him) judgment. The Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) sent for Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him). When he came, the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "Stand up for your chief" or "the best among you." Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him) sat beside the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He stated, "These people have surrendered to your judgment." Hadrat Sa'd (may Allah be well pleased with him) said, "My judgment is that their fighters should be killed and their children and women taken as captives." He stated, "You have judged in accordance with the judgment of the King (Allah).
Urdu Translation
ہم سے حضرت ابوالولید نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے سعد بن ابراہیم نے، ان سے حضرت ابوامامہ بن سہل بن حنیف نے اور ان سے حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ بنو قریظہ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فیصلے پر اترے تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بلا بھیجا۔ وہ آئے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے سردار کے لیے کھڑے ہو جاؤ یا فرمایا اپنے بہتر آدمی کے لیے۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ لوگ تمہارے فیصلے پر اترے ہیں۔ حضرت سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا میرا فیصلہ یہ ہے کہ ان کے لڑنے والوں کو قتل کیا جائے اور ان کے بچوں اور عورتوں کو قیدی بنایا جائے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے وہی فیصلہ کیا ہے جو اللہ بادشاہ نے فرمایا ہے۔
