Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ، عَنْ عَلْقَمَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجَ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ بُحَيْنَةَ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ بِلَحْىِ جَمَلٍ مِنْ طَرِيقِ مَكَّةَ، وَهْوَ مُحْرِمٌ، فِي وَسَطِ رَأْسِهِ. وَقَالَ الأَنْصَارِيُّ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم احْتَجَمَ فِي رَأْسِهِ.
English Translation
It is narrated by Hadrat `Abdullah bin Buhaina that Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) was cupped on the middle of his head at Lahl Jamal on his way to Mecca while he was in a state of Ihram. Narrated Hadrat Ibn `Abbas: Allah's Messenger (blessings and peace of Allah be upon him) was cupped on his head
Urdu Translation
ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا مجھ سے سلیمان نے بیان کیا، ان سے علقمہ نے کہ انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے سنا، انہوں نے حضرت عبداللہ ابن بحینہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ مکرمہ کے راستے میں لحی جمل نامی مقام پر احرام کی حالت میں اپنے سر کے درمیان میں پچھنے لگوائے۔ اور انصاری نے بیان کیا کہ ہم کو ہشام بن حسان نے خبر دی، ان سے عکرمہ نے بیان کیا، ان سے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر میں پچھنے لگوائے۔
