It is narrated by Hadrat `Ali that Hadrat Fatima went to the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) complaining about the bad effect of the stone hand-mill on her hand. She heard that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) had received a few slave girls. But (when she came there) she did not find him, so she mentioned her problem to `Hadrat Aisha. When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came, `Hadrat Aisha informed him about that. `Ali added, "So the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) came to us when we had gone to bed. We wanted to get up (on his arrival) but he said, 'Stay where you are." Then he came and sat between me and her and I felt the coldness of his feet on my `Abdomen. He said, "Shall I direct you to something better than what you have requested? When you go to bed say 'Subhan Allah' thirty-three times, 'Al hamduli l-lah' thirty three times, and Allahu Akbar' thirty four times, for that is better for you than a servant
Urdu Translation
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، کہا کہ مجھ سے حکم نے بیان کیا، ان سے ابن ابی لیلیٰ نے، ان سے علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں یہ شکایت کرنے کے لیے حاضر ہوئیں کہ چکی پیسنے کی وجہ سے ان کے ہاتھوں میں کتنی تکلیف ہے۔ انہیں معلوم ہوا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کچھ غلام آئے ہیں لیکن نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔ اس لیے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اس کا ذکر کیا۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے ( رات کے وقت ) ہم اس وقت اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے ہم نے اٹھنا چاہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم دونوں جس طرح تھے اسی طرح رہو۔ پھر نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم میرے اور فاطمہ کے درمیان بیٹھ گئے۔ میں نے آپ کے قدموں کی ٹھنڈک اپنے پیٹ پر محسوس کی۔ پھر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا، تم دونوں نے جو چیز مجھ سے مانگی ہے، کیا میں تمہیں اس سے بہتر ایک بات نہ بتا دوں؟ جب تم ( رات کے وقت ) اپنے بستر پر لیٹ جاؤ تو 33 مرتبہ «سبحان الله»، 33 مرتبہ «الحمد الله» اور 34 مرتبہ «الله اكبر» پڑھ لیا کرو یہ تمہارے لیے لونڈی غلام سے بہتر ہے۔