Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ خَلِيلٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ ـ يَعْنِي ابْنَ صُبَيْحٍ ـ عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهُ ذُكِرَ عِنْدَهَا مَا يَقْطَعُ الصَّلاَةَ فَقَالُوا يَقْطَعُهَا الْكَلْبُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ. قَالَتْ قَدْ جَعَلْتُمُونَا كِلاَبًا، لَقَدْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ يُصَلِّي، وَإِنِّي لَبَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، وَأَنَا مُضْطَجِعَةٌ عَلَى السَّرِيرِ، فَتَكُونُ لِي الْحَاجَةُ، فَأَكْرَهُ أَنْ أَسْتَقْبِلَهُ فَأَنْسَلُّ انْسِلاَلاً. وَعَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ نَحْوَهُ.
English Translation
Narrated by Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) that the things which invalidate the prayer were mentioned before her. People said, 'A dog, a donkey, and a woman invalidate the prayer (if they pass in front).' She said, 'You have equated us with dogs! I have seen the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) praying while I would be lying on the bed between him and the Qiblah. Whenever I had a need, I disliked going in front of him, so I would slip away quietly.' Al-A'mash also narrated this hadith through Ibrahim, from al-Aswad, from Hadrat ' Aisha al-Siddiqah (may Allah be well pleased with her) with similar wording.
Urdu Translation
ہم سے اسماعیل بن خلیل نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے علی بن مسہر نے اعمش سے بیان کیا، انہوں نے مسلم یعنی ابن صبیح سے، انہوں نے مسروق سے، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا کہ آپ کے سامنے ان چیزوں کا ذکر ہوا جو نماز توڑ دیتی ہیں۔ لوگوں نے کہا: کتا، گدھا اور عورت (بھی) نماز کو توڑ دیتے ہیں (اگر سامنے سے گزر جائیں)۔ آپ نے فرمایا: تم لوگوں نے ہمیں کتوں کے برابر کر دیا! حالانکہ میں نے خود دیکھا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اور قبلے کے درمیان چارپائی پر لیٹی ہوئی تھی۔ مجھے جب کوئی ضرورت ہوتی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے (اٹھ کر جانا) ناپسند ہوتا، اس لیے میں آہستہ سے نکل جاتی تھی۔ اعمش نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے، انہوں نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے اسی طرح یہ حدیث بیان کی ہے۔
