Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عِرَاكٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم خَطَبَ عَائِشَةَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ إِنَّمَا أَنَا أَخُوكَ، فَقَالَ " أَنْتَ أَخِي فِي دِينِ اللَّهِ وَكِتَابِهِ وَهْىَ لِي حَلاَلٌ ".
English Translation
It is narrated by Hadrat 'Urwa that the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) inquired Hadrat Abu Bakr for `Hadrat Aisha's hand in marriage. Hadrat Abu Bakr said "But I am your brother." the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) stated, "You are my brother in Allah's religion and His Book, but she (Hadrat Aisha) is lawful for me to marry
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے، ان سے یزید بن حبیب نے، ان سے عراک بن مالک نے اور ان سے عروہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے شادی کے لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی کہ میں آپ کا بھائی ہوں۔ ( تو حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ سے کیسے نکاح کریں گے ) نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کے دین اور اس کی کتاب پر ایمان لانے کے رشتہ سے تم میرے بھائی ہو اور حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ میرے لیے حلال ہے۔
