Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ أَنَّ عَاصِمَ بْنَ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ الْخَوْلاَنِيَّ، أَنَّهُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، يَقُولُ عِنْدَ قَوْلِ النَّاسِ فِيهِ حِينَ بَنَى مَسْجِدَ الرَّسُولِ صلى الله عليه وسلم إِنَّكُمْ أَكْثَرْتُمْ، وَإِنِّي سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " مَنْ بَنَى مَسْجِدًا ـ قَالَ بُكَيْرٌ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ ـ يَبْتَغِي بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، بَنَى اللَّهُ لَهُ مِثْلَهُ فِي الْجَنَّةِ ".
English Translation
Narrated by Hadrat 'Ubaidullah al-Khaulani (may Allah have mercy upon him) who heard Hadrat ' Uthman bin 'Affan (may Allah be well pleased with him) say, when people talked much about his rebuilding the Mosque of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him): 'You have talked excessively, whereas I heard the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) say: "Whoever builds a mosque" — Bukair said: I think he also said — "seeking thereby the pleasure of Allah the Exalted, Allah the Exalted shall build for him a similar dwelling in Paradise."'
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا، مجھے عمرو بن حارث نے خبر دی کہ بکیر بن عبداللہ نے ان سے بیان کیا، ان سے عاصم بن عمرو بن قتادہ نے بیان کیا کہ انہوں نے عبیداللہ خولانی سے سنا، انہوں نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، جب لوگوں نے مسجد نبوی شریف کی تعمیر کے بارے میں بہت باتیں کیں تو آپ نے فرمایا: تم لوگوں نے بہت زیادہ باتیں کر لیں۔ حالانکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ نے ارشاد فرمایا: جس نے مسجد بنائی — بکیر نے کہا: میرا خیال ہے کہ انہوں نے یہ بھی فرمایا — جس سے مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اسی طرح کا ایک مکان بنائے گا۔
