Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ غَزَوْنَا جَيْشَ الْخَبَطِ وَأُمِّرَ أَبُو عُبَيْدَةَ، فَجُعْنَا جُوعًا شَدِيدًا فَأَلْقَى الْبَحْرُ حُوتًا مَيِّتًا، لَمْ نَرَ مِثْلَهُ، يُقَالُ لَهُ الْعَنْبَرُ، فَأَكَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ، فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ عَظْمًا مِنْ عِظَامِهِ فَمَرَّ الرَّاكِبُ تَحْتَهُ. فَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ قَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ كُلُوا. فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " كُلُوا رِزْقًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ، أَطْعِمُونَا إِنْ كَانَ مَعَكُمْ ". فَأَتَاهُ بَعْضُهُمْ {بِعُضْوٍ} فَأَكَلَهُ.
English Translation
Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) narrates that we took part in the expedition of Jaysh al-Khabat, and Abu Ubayda was our commander. We were struck by severe hunger, and the sea cast out a dead fish the like of which we had never seen; it was called al-Anbar. We ate from it for half a month. Abu Ubayda took one of its bones, and a rider passed beneath it. Abu az-Zubair states that he heard Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) say that Abu Ubayda said, 'Eat!' When we arrived in Madinah, we mentioned this to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He declared, 'Eat, for it is sustenance that Allah has brought forth. Feed us some if you have any with you.' Some of the Companions brought a piece and the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) ate it.
Urdu Translation
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ہم نے جیش الخبط میں غزوہ کیا اور ابو عبیدہ ہمارے امیر تھے۔ ہمیں شدید بھوک لگی تو سمندر نے ایک مری ہوئی مچھلی پھینکی جیسی ہم نے پہلے نہیں دیکھی تھی، اسے عنبر کہتے ہیں۔ ہم نے اس سے نصف ماہ کھایا۔ ابو عبیدہ نے اس کی ایک ہڈی لی اور سوار اس کے نیچے سے گزرا۔ ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ ابو عبیدہ نے کہا: کھاؤ! جب ہم مدینہ منورہ آئے تو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھاؤ، یہ رزق ہے جو اللہ نے نکالا ہے۔ اگر تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہو تو ہمیں بھی کھلاؤ۔ صحابہ میں سے کسی نے ایک ٹکڑا پیش کیا تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے تناول فرمایا۔
