Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلاَثٍ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى فَنَزَلَتْ {وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى} وَآيَةُ الْحِجَابِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمَرْتَ نِسَاءَكَ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَإِنَّهُ يُكَلِّمُهُنَّ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ. فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَاجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْغَيْرَةِ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُنَّ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ. فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ.
English Translation
It is narrated from Hadrat Umar al-Faruq (may Allah be well pleased with him) who said: My Lord the Exalted agreed with me in three matters. (First) I said, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), if only we could take the Station of Ibrahim as a place of prayer.' So this verse was revealed: 'And take the Station of Ibrahim as a place of prayer' (2:125). (Second) Regarding the verse of hijab — I said, 'O Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), if only you would command your noble wives to observe purdah, for good and bad people both speak to them.' So the verse of hijab was revealed. (Third) Once the noble wives of the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) united against him out of jealousy. I said to them, 'It may be that his Lord the Exalted, if he were to divorce you all, would give him in your place wives better than you.' So this verse was revealed (al-Tahrim:5).
Urdu Translation
ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے حمید طویل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بیان کیا، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا تین باتوں میں میرے رب عزوجل نے میری موافقت فرمائی۔ (اول) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! اگر ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں (تو اچھا ہو)۔ تو یہ آیت نازل ہوئی «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى» (اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بناؤ)۔ (دوم) آیت حجاب کے بارے میں، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کاش آپ اپنی ازواج مطہرات کو پردے کا حکم فرمائیں کیونکہ ان سے نیک و بد ہر طرح کے لوگ کلام کرتے ہیں۔ تو آیت حجاب نازل ہوئی۔ (سوم) ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات نے غیرت کی وجہ سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف اتحاد کیا۔ میں نے ان سے فرمایا ممکن ہے کہ ان کا رب عزوجل اگر انہیں تم سب کو طلاق دلا دیں تو تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرمائے۔ تو یہ آیت نازل ہوئی (التحریم:5)۔
