Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرُّوجُ حَرِيرٍ، فَلَبِسَهُ فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ وَقَالَ " لاَ يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ ".
English Translation
It is narrated from Hadrat Uqbah bin Amir (may Allah be well pleased with him) who said: A silken farruj (a type of outer garment) was presented as a gift to the Beloved Prophet (blessings and peace of Allah be upon him). He wore it and offered prayer in it. When he finished, he removed it swiftly and vigorously as if he disliked it, and stated, 'This is not befitting for the God-fearing.'
Urdu Translation
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے یزید بن ابی حبیب سے بیان کیا، انہوں نے ابوالخیر مرثد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے، انہوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انہوں نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک ریشمی قباء (فرّوج) تحفے میں دی گئی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے زیب تن فرمایا اور اس میں نماز ادا فرمائی۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو اسے بڑی تیزی سے اتار دیا گویا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اسے ناپسند فرما رہے تھے اور ارشاد فرمایا یہ متقین و پرہیزگاروں کے لائق نہیں۔
