Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلاً بِهِ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ.
English Translation
It is narrated from Hadrat Umar ibn Abi Salama (may Allah be well pleased with him) that he said: I saw the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) praying in a single garment in the house of Umm al-Mu'minin Hadrat Umm Salama (may Allah be well pleased with her), wrapped in it, having placed its two ends over his blessed shoulders.
Urdu Translation
ہم سے عبید بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے ہشام سے بیان کیا، وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے خبر دی، فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر میں ایک کپڑے میں اسے لپیٹے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے دونوں کنارے اپنے مبارک کندھوں پر ڈال رکھے تھے۔
