Arabic (Original)
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ صَلَّى جَابِرٌ فِي إِزَارٍ قَدْ عَقَدَهُ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُ، وَثِيَابُهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَى الْمِشْجَبِ قَالَ لَهُ قَائِلٌ تُصَلِّي فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ فَقَالَ إِنَّمَا صَنَعْتُ ذَلِكَ لِيَرَانِي أَحْمَقُ مِثْلُكَ، وَأَيُّنَا كَانَ لَهُ ثَوْبَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
English Translation
It is narrated from Muhammad ibn al-Munkadir (upon him be mercy) that Hadrat Jabir ibn Abdullah (may Allah be well pleased with them both) once prayed in a single Izar (lower garment) which he had knotted from behind his neck, while his other clothes were hanging on a peg. Someone said to him, 'Do you pray in a single Izar?' He replied, 'I only did this so that a fool like you might see it (and learn). Which of us had two garments during the time of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him)?'
Urdu Translation
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے عاصم بن محمد نے بیان کیا، کہا مجھ سے واقد بن محمد نے محمد بن منکدر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے بیان کیا، انہوں نے فرمایا کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے ایک تہبند باندھ کر نماز پڑھی جسے انہوں نے گردن کے پیچھے سے باندھ رکھا تھا اور آپ کے دوسرے کپڑے کھونٹی پر ٹنگے ہوئے تھے۔ کسی نے کہا آپ ایک تہبند میں نماز پڑھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا میں نے ایسا اس لیے کیا کہ تجھ جیسا احمق دیکھے (اور سیکھے)۔ بھلا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں ہم میں سے کس کے پاس دو کپڑے ہوتے تھے؟
