Arabic (Original)
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكٍ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ ـ اسْمُهُ الْوَضَّاحُ ـ مِنْ كِتَابِهِ قَالَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، قَالَ سَمِعْتُ خَالَتِي، مَيْمُونَةَ ـ زَوْجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا كَانَتْ تَكُونُ حَائِضًا لاَ تُصَلِّي، وَهْىَ مُفْتَرِشَةٌ بِحِذَاءِ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ يُصَلِّي عَلَى خُمْرَتِهِ، إِذَا سَجَدَ أَصَابَنِي بَعْضُ ثَوْبِهِ.
English Translation
It is narrated from Abdullah ibn Shaddad that he said: I heard my aunt, Umm al-Mu'minin Hadrat Maimuna (may Allah be well pleased with her), who was the blessed wife of the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), say that during her menses she would not pray, but she would lie near the prayer area of the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) in the house. He would pray on his small mat, and when he prostrated, some of his blessed garment would touch me.
Urdu Translation
ہم سے حسن بن مدرک نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حماد نے بیان کیا، کہا ہمیں حضرت ابوعوانہ وضاح نے اپنی کتاب سے خبر دی، کہا ہمیں سلیمان شیبانی نے عبداللہ بن شداد سے خبر دی، انہوں نے فرمایا میں نے اپنی خالہ حضرت اُمّ المؤمنین میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا جو نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ تھیں کہ وہ حائضہ ہوتیں تو نماز نہیں پڑھتی تھیں اور رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے (گھر میں) نماز پڑھنے کی جگہ کے قریب لیٹی رہتی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنی چٹائی پر نماز پڑھتے اور جب سجدہ فرماتے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک لباس کا کچھ حصہ مجھ سے لگ جاتا۔
