Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مَنْصُورِ ابْنِ صَفِيَّةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةً، سَأَلَتِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم عَنْ غُسْلِهَا مِنَ الْمَحِيضِ، فَأَمَرَهَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ قَالَ " خُذِي فِرْصَةً مِنْ مِسْكٍ فَتَطَهَّرِي بِهَا ". قَالَتْ كَيْفَ أَتَطَهَّرُ قَالَ " تَطَهَّرِي بِهَا ". قَالَتْ كَيْفَ قَالَ " سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي ". فَاجْتَبَذْتُهَا إِلَىَّ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ.
English Translation
It is narrated from Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha (may Allah be well pleased with her) that a woman asked the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) about the bath after menses. He instructed her how to perform the bath and stated, 'Take a piece of cloth scented with musk and purify yourself with it.' She submitted, 'How should I purify myself with it?' He stated, 'Purify yourself with it.' She submitted again, 'How?' He stated, 'SubhanAllah! Purify yourself.' Then I pulled her towards me and told her, 'Rub it over the traces of blood.'
Urdu Translation
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے منصور بن صفیہ سے بیان کیا، انہوں نے اپنی والدہ صفیہ بنت شیبہ سے، وہ حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے حیض کے غسل کے بارے میں دریافت کیا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اسے غسل کا طریقہ بتایا اور ارشاد فرمایا مشک میں بسا ہوا کپڑے کا ٹکڑا لو اور اس سے پاکی حاصل کرو۔ اس نے عرض کیا اس سے پاکی کیسے حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس سے پاکی حاصل کرو۔ اس نے پھر عرض کیا کیسے؟ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سبحان اللہ! پاکی حاصل کرو۔ پھر میں نے اسے اپنی طرف کھینچا اور کہا کہ اسے خون کے نشانات پر پھیر لیا کرو۔
