Arabic (Original)
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ وَكَانَ كَاتِبًا لَهُ قَالَ كَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ـ رضى الله عنهما ـ فَقَرَأْتُهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ الَّتِي لَقِيَ فِيهَا انْتَظَرَ حَتَّى مَالَتِ الشَّمْسُ. ثُمَّ قَامَ فِي النَّاسِ قَالَ " أَيُّهَا النَّاسُ، لاَ تَتَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، وَسَلُوا اللَّهَ الْعَافِيَةَ، فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا، وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلاَلِ السُّيُوفِ، ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ وَمُجْرِيَ السَّحَابِ وَهَازِمَ الأَحْزَابِ، اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ ".
English Translation
It is narrated through a letter by Hadrat Abdullah bin Abi Awfa (may Allah be well pleased with them both, written to Umar bin Ubaydullah) that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him), in one of his battles where he faced the enemy, waited until the sun had declined. Then he stood among the people and declared: "O people! Do not wish to meet the enemy, and ask Allah for well-being. But when you do meet them, be patient, and know that Paradise is beneath the shade of swords." Then he prayed: "O Allah! Revealer of the Book! Mover of the clouds! Defeater of the Confederates! Defeat them and grant us victory over them."
Urdu Translation
حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے خط مروی ہے (جو انہوں نے عمر بن عبیداللہ کو لکھا) کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعض غزوات میں جن میں آپ نے دشمن کا مقابلہ کیا، انتظار فرمایا یہاں تک کہ سورج ڈھل گیا۔ پھر لوگوں میں کھڑے ہوئے اور ارشاد فرمایا: "اے لوگو! دشمن سے ملاقات کی تمنا نہ کرو اور اللہ سے عافیت مانگو، لیکن جب ان سے مقابلہ ہو جائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سایوں تلے ہے۔" پھر دعا فرمائی: "اے اللہ! کتاب نازل فرمانے والے! بادل چلانے والے! لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ان پر ہمیں نصرت عطا فرما۔"
