Arabic (Original)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَرَجَ مُعْتَمِرًا، فَحَالَ كُفَّارُ قُرَيْشٍ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ، فَنَحَرَ هَدْيَهُ، وَحَلَقَ رَأْسَهُ بِالْحُدَيْبِيَةِ، وَقَاضَاهُمْ عَلَى أَنْ يَعْتَمِرَ الْعَامَ الْمُقْبِلَ، وَلاَ يَحْمِلَ سِلاَحًا عَلَيْهِمْ إِلاَّ سُيُوفًا، وَلاَ يُقِيمَ بِهَا إِلاَّ مَا أَحَبُّوا، فَاعْتَمَرَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فَدَخَلَهَا كَمَا كَانَ صَالَحَهُمْ، فَلَمَّا أَقَامَ بِهَا ثَلاَثًا أَمَرُوهُ أَنْ يَخْرُجَ فَخَرَجَ.
English Translation
Narrated by Hadrat Ibn 'Umar (may Allah be well pleased with them both): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) set out for 'Umrah, but the disbelievers of Quraysh blocked him from the House (Ka'bah). So he slaughtered his sacrificial animals and shaved his blessed head at Hudaybiyya. He made peace with them on the condition that he would perform 'Umrah the following year, would not carry weapons against them except swords, and would not stay there longer than they wished. He performed 'Umrah the following year and entered Makkah as he had agreed with them. When he had stayed three days, they ordered him to leave, and he departed.
Urdu Translation
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے سریج بن نعمان نے بیان کیا، کہا ہم سے فلیح نے بیان کیا، نافع سے، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم عمرے کے ارادے سے نکلے تو کفارِ قریش نے آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان رکاوٹ ڈال دی۔ آپ نے حدیبیہ میں اپنی قربانی ذبح فرمائی اور اپنا سرِ مبارک منڈوایا اور ان سے اس بات پر صلح فرمائی کہ آپ اگلے سال عمرہ کریں گے اور ان کے خلاف تلواروں کے سوا ہتھیار نہیں لائیں گے اور وہاں اتنا ہی ٹھہریں گے جتنا وہ چاہیں گے۔ پس آپ نے اگلے سال عمرہ فرمایا اور مکہ میں داخل ہوئے جیسا کہ ان سے صلح ہوئی تھی۔ جب تین دن ٹھہر گئے تو انہوں نے آپ کو نکلنے کا حکم دیا اور آپ نکل گئے۔
