Arabic (Original)
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ فِيهِ فَهُوَ رَدٌّ ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَخْرَمِيُّ وَعَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ أَبِي عَوْنٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ.
English Translation
Narrated by Umm al-Mu'minin Hadrat Aisha al-Siddiqa (may Allah be well pleased with her): The Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) stated: 'Whoever introduces into this affair of ours (religion) something that is not from it, it is rejected.' 'Abdullah bin Ja'far al-Makhrami and 'Abd al-Wahid bin Abi 'Awn also narrated it from Sa'd bin Ibrahim.
Urdu Translation
ہم سے یعقوب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، اپنے والد سے، قاسم بن محمد سے، حضرت اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے ہمارے اس دین میں کوئی نئی بات نکالی جو اس میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔ اسے عبداللہ بن جعفر مخرمی اور عبدالواحد بن ابی عون نے سعد بن ابراہیم سے روایت کیا ہے۔
