Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، رضى الله عنهم قَالَ لَمَّا مَاتَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم جَاءَ أَبَا بَكْرٍ مَالٌ مِنْ قِبَلِ الْعَلاَءِ بْنِ الْحَضْرَمِيِّ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم دَيْنٌ، أَوْ كَانَتْ لَهُ قِبَلَهُ عِدَةٌ، فَلْيَأْتِنَا. قَالَ جَابِرٌ فَقُلْتُ وَعَدَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُعْطِيَنِي هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا، فَبَسَطَ يَدَيْهِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ، قَالَ جَابِرٌ فَعَدَّ فِي يَدِي خَمْسَمِائَةٍ، ثُمَّ خَمْسَمِائَةٍ، ثُمَّ خَمْسَمِائَةٍ.
English Translation
Narrated by Hadrat Jabir bin Hadrat 'Abdullah (may Allah be well pleased with them): When the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him) passed away, wealth came to Hadrat Abu Bakr al-Siddiq (may Allah be well pleased with him) from the direction of al-'Ala' bin al-Hadrami (may Allah be well pleased with him). Hadrat Abu Bakr (may Allah be well pleased with him) announced: 'Whoever has a debt owed by the Noble Prophet (blessings and peace of Allah be upon him), or was given a promise by him, let him come to us.' Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) said: I submitted that the Beloved Messenger of Allah (blessings and peace of Allah be upon him) had promised to give me this much, and this much, and this much -- and he spread his hands three times. Hadrat Jabir (may Allah be well pleased with him) said: He counted into my hand five hundred, then five hundred, then five hundred.
Urdu Translation
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہمیں ہشام نے خبر دی، ابن جریج سے، کہا مجھے عمرو بن دینار نے خبر دی، محمد بن علی سے، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے کہ انہوں نے فرمایا: جب نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہوا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس علاء بن حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف سے مال آیا۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: جس شخص کا نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر قرض ہو، یا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کوئی وعدہ فرمایا ہو تو وہ ہمارے پاس آئے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے وعدہ فرمایا تھا کہ مجھے اتنا اور اتنا اور اتنا عطا فرمائیں گے، اور تین بار اپنے ہاتھ پھیلائے۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: انہوں نے میرے ہاتھ میں پانچ سو گن کر دیے، پھر پانچ سو، پھر پانچ سو۔
