Arabic (Original)
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ خَبَّابٍ، قَالَ كُنْتُ قَيْنًا فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَكَانَ لِي عَلَى الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ دَرَاهِمُ، فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ لاَ أَقْضِيكَ حَتَّى تَكْفُرَ بِمُحَمَّدٍ، فَقُلْتُ لاَ وَاللَّهِ لاَ أَكْفُرُ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم حَتَّى يُمِيتَكَ اللَّهُ ثُمَّ يَبْعَثَكَ. قَالَ فَدَعْنِي حَتَّى أَمُوتَ ثُمَّ أُبْعَثَ فَأُوتَى مَالاً وَوَلَدًا، ثُمَّ أَقْضِيَكَ. فَنَزَلَتْ {أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالاً وَوَلَدًا} الآيَةَ.
English Translation
It is narrated by Hadrat Khabbab (may Allah be well pleased with him) who said: I was a blacksmith during the age of ignorance, and Al-As bin Wa'il (a disbeliever) owed me some dirhams. I went to him to demand repayment. He said: 'I will not pay you until you disbelieve in Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him).' I said: 'Never! By Allah, I will never disbelieve in Muhammad (blessings and peace of Allah be upon him) — not until Allah causes you to die and then resurrects you.' He said: 'Then leave me until I die and am resurrected; I will be given wealth and children (in the next life) and will repay you then.' Thereupon this verse was revealed: Have you seen him who disbelieved in Our signs and said: I will surely be given wealth and children? (19:77) — to the end of the verse.
Urdu Translation
حضرت خباب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں زمانہ جاہلیت میں لوہار تھا اور عاص بن وائل (کافر) پر میرے کچھ درہم قرض تھے۔ میں اس کے پاس تقاضا کرنے گیا تو اس نے کہا: جب تک تو محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم) کا انکار نہیں کرے گا میں تیرا قرض ادا نہیں کروں گا۔ میں نے کہا: ہرگز نہیں! اللہ کی قسم! میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا کبھی انکار نہیں کروں گا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تجھے مارے اور پھر دوبارہ اٹھائے۔ اس نے کہا: تو پھر مجھے چھوڑ دے یہاں تک کہ میں مر جاؤں پھر دوبارہ زندہ کیا جاؤں، مجھے (اس وقت) مال اور اولاد دی جائے گی تو تیرا قرض ادا کر دوں گا۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: «أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لَأُوتَيَنَّ مَالًا وَوَلَدًا» (بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہا کہ مجھے ضرور مال اور اولاد دی جائے گی) آخر آیت تک۔
